سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ اور بیٹے تیمور کو وقت دینے کے لیے فلم نگری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ سٹار سیف علی خان نے 1993 میں فلم پرم پرا سے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور فلم عاشق آوارہ سے شہرت حاصل کی جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ،میں کھلاڑی تو اناڑی ، آؤ پیار کریں ، لو کے لیے کچھ بھی کرے گا ، دل چاہتا ہے ، کل ہونہ ہو ، سلام نمستے اور ریس شامل ہیں لیکن اب چھوٹے نواب 23 سالہ کیریئر سے ریٹائرمنٹ لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی اورکرینہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر چھوٹے نواب اور ان کا خاندان خوشی سے نہال ہے جبکہ سیف علی خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ جلد ہی فلم نگری سے دوری اختیار کرلیں گے۔ واضح رہے اداکار اس وقت فلم شیف اور رنگون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلموں کی تکمیل کے بعد چھوٹے نواب فلم نگری سے دوری کا باضابطہ اعلان کردیں گے تاہم پٹودی خاندان کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔