سلمان اور شاہ رخ مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

Amir Khan

Amir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو خود سے بڑا اسٹار قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کے حکمران خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جب کہ فلم نگری میں تینوں حکمران خانز کے درمیان پیشہ وارانہ مقابلہ سمجھا جاتا ہے لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے بیان سے ایسی سب خبروں پر پانی پھیر دیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’’دنگل‘‘کے پہلے تشہیری پوسٹر کی تقریب میں شرکت کی جب کہ اس موقع ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں کیوں کہ یہ جب کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو لگتا ہے کوئی اسٹار آیا ہے لیکن مجھ میں ایسی خوبیاں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔