ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1181 پوائنٹس کا اضافہ

 Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1181 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ 4 فروری کو 100 انڈیکس 32 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

چار روز میں سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 3 اعشاریہ 77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی یومیہ کارباری حجم 11 کروڑ سے بڑھ کر 14 کروڑ تک پہنچ گیا۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 6 فیصد پر برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور اشیائی مارکیٹوں میں استحکام بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا باعث بنا۔