سعودی عرب میں مسجد میں خود کش حملہ، 17 افراد جاں بحق

Saudi Mosque Blast

Saudi Mosque Blast

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مسجد پر خود کش حملے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر عسیر میں خودکش بمبار نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے صوبے القطیف میں بھی گزشتہ ماہ خود کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران سعودی عرب میں مسجد کو نشانہ بنائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔