سعودی عرب کا یمن میں پانچ روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

John Kerry Meeting

John Kerry Meeting

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں انسانی بنیادوں پر پانچ روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

ریاض میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ عبد الجبیر نے صحافیوں کو بتایا کہ حوثی باغیوں کو بھی لڑائی بند کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا جیسے ہی جنگ بندی پرعمل درآمد شروع ہوا متاثرین جنگ کو امداد کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی۔

سعودی وزیر خارجہ نے یمن کیلئے 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔