خفیہ ہاتھوں کی امداد بناء کوئی جماعت اقتدار نہیں پا سکتی’ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے انصاف سے سیاست تک کے سفر کیلئے وکلاء ‘ سول سوسائٹی ‘ میڈیا اور عوام کو بے وقوف بنانے والوں کی جانب سے اپنی سیاسی جماعت کے اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سے پاک ہونے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت خفیہ ہاتھوں کی امداد کے بناء تیز رفتار ترقی کرکے اقتدار کے ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتی۔

اب یہ الگ بات ہے کہ کوئی سیاسی جماعت ایوان اقتدار تک رسائی کیلئے اندرونی خفیہ ہاتھوں کی مدد لیتی ہے جسے اسٹیبلشمنٹ کہا جاتا ہے اور جو جماعت اندرونی ہاتھوں کی مدد کے بغیر ایوان اقتدار تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔

اس کی کامیابی و اقتدار کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہوتے ہیں اور یہ بیرونی ہاتھ کن قوتوں کے ہیں اس سے پوری قوم بہر طور واقف ہے۔