ٹیکسلا کی خبریں 3/10/2016

Press Conf PML N Youth Wing Taxila

Press Conf PML N Youth Wing Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، یوتھ ونگ کے نوجوان منفی پروپیگنڈہ پر کان دھرنے کی بجائے اپنی توانائیاں پارٹی کی فعالیت کے لئے صرف کریں،واہ کینٹ ٹیکسلا میں یوتھ ونگ کے عہدیداران کی بابت کوئی ابہام نہیں،تمام عہدیداران کے نوٹیفیکیشن پنجاب کی قیادت کی ہدائت پر ضلعی قیادت نے جاری کئے گئے،جن کی تقرری چوہدری نثار علی خان کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی،مقامی سطح پر یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کی مشاورت لازم و ملزوم ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں ٹیکسلا آمد کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید،جنرل سیکرٹری تحصیل ٹیکسلا ثاقب شہزاد خان،جنرل سیکرٹری پی پی آٹھ ملک اویس آف چھاچھی محلہ،کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ پی پی آٹھ جہانزیب مغل،سینیئر نائب صدرتحصیل ٹیکسلاتنویز اسلام مغل،سینئیر نائب صدر پی پی آٹھ عمر خان،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ اسامہ قاضی،طاہر خان صدر ضلع اٹک مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،راجہ سرفراز اصغر،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاسم کنول راہی کا کہنا تھا کہ کارکنان فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں متحد ہیں ، تحصیل ٹیکسلا واہ کینٹ میں یوتھ ونگ کے نوجوان جوش و جذبہ اور لگن کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ کو منظم کرنے کے لئے واہ کینٹ ٹیکسلا میں ہنگامی بنایدوں پر کام کیا جارہا ہے ، حالیہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں بھی یوتھ ونگ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، اور انتخابی مہم میں پیش پیش رہے انکا کہنا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قائد وچہدری نثار علی خان کے دلیرانہ کردار کو سراہا جارہا ہے جس پر کارکنان کو فخر ہے، نوجوانوں میں تحریک پیدا کرنے کے لئے مقامی سطح پر یوتھ کنونشن منعقد کئے جائیں گے،یوتھ ونگ کے نوجوان قائد کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا چوہدری نثار علی خان پر لازوال اعتماد کا مظہر ہے ، ملسم لیگ ن اپنی سیاسی برتری کو برقرار رکھے گی،2018 کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن تینوں سیٹوں پر کامیاب ہوگی، چوہدری نثار علی خان کی مہربانیوں کے نتیجہ میں واہ کینٹ ٹیکسلا میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،انھوں نے یوتھ کو منظم رہنے کی تاکید کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tauqeer Riaz khan

Tauqeer Riaz khan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب ٹیکسلا توقیرریاض خان نے کہا ہے کہ صحافیوں میں تقسیم در تقسیم کا عنصر ختم کرنے کے لئے صحافیوں کے وسیع تر مفاد میں متحصیل پریس کلب کی صورت میںمتحدہ اور مضبوط پلیٹ فارم کا قیام حق اور سچ کی فتح ہے ، سچائی ہمارا ہتھیار اور ورکنگ جر نلسٹس ہماری اصل طاقت ہیں،علاقہ میں مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،محض لیڈر شپ کی بنا پر صحافتی پلیٹ فارم کو تباہ کرنے والے نہ صحافیوں سے مخلص ہیں اور نہ اس پلیٹ فارم کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،زرد صحافت کو خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں،ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو اس مقدس پیشہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے،اور انکی عزت اور تکریم میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تحصیل پریس کلب کے جنرل باڈی کے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا،انکا کہنا تھا کہ ہمیں نمرز گیم کا حصہ نہیں بننا بلکہ صحافیوں کے اس پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنا ہے جس کی مدتوں سے ضرورت تھی،ہم نے نیک نیتی کے ساتھ ٹیکسلا واہ کینٹ کے صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فار م مہیا کردیا ہے جہاں ذاتی مفادا ت کی بجائے صرف صحافیوں کے حقوق کی بات ہوگی،واہ کینٹ ٹیکسلا کے سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد با خوبی آگاہ ہیں کہ یہاں کس طرح کی صحافت کو فروغ دیا جاتا رہا اور اسحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا دعوہ کرنے والے کیوں نہیں میدان عمل میں آئے،آج جبکہ اس تفریق اور پرانے فرسودہ نظام کو ختم کر کے صحافیوں کے حقوق کے لئے ورکنگ جرنلسٹس ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اس وقت ایک مرتبہ پھر لیگ پولنگ کا عمل شروع کردیا گیا کیونکہ در حقیقت یہ وہی لوگ ہیں جو صحافیوں کے پلیٹ فارم کے خلاف ہیں اور انھیں کسی صورت مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے،تاہم ہماری ترجیحات صحافیوںکے حقوق کی جنگ ہے ہم اپنی توانائیاں فضول کاموں میں صرف کرنے کی بجائے اپنے مشن کی تکمیل پر صرف کرنا چاہتے ہیں ،محض فوٹوسیشن اور زاتی نمود و نمائش تک محدود رہنا نہیں چاہتے،انکا کہنا تھا کہ الحمد وللہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا میں پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو ہر ایونٹ پر عملی طور پر اپنی خدمات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں،ہم نے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے صحیح جمہوری انداز میں اسکی داغ بیل دالی ، اور الیکشن پروسس مکمل ہونے کے بعدروٹین کے مطابق فیس بک کی زینت بننے کی بجاے اپے عملی کاموں کو جاری رکھا جو ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے نو منتخب عیدیداران کا باقائدہ نوٹیفیکیشن اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے جاری کیا ، توقیر ریاض خان کا کہنا تھا کہ سینئیر صحافیوں کو چاہئے کہ وہ ہماری رہنمائی کریں بجائے اسکے کہ وہ اس پلیٹ فارم متنازعہ بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں ہمارے لئے وہ تمام ورکنگ جرنلسٹس قابل احترام ہیں جو اصل میں اس مادہ پرستی کے دور میں اور نا مسائد حالات کے باوجود قلم کا جہاد کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ جس طرح ایک پلاننگ کے تحٹ ٹیکسلا واہ کینٹ کے صحافیوں کا استحصال کیا جاتا رہا ہم نے ان قوتوں کے خلاف علم بغاوت اٹھایا ہے ،انشا اللہ جلد ٹیکسلامیںپریس کلب کی سرکاری عمارت کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سٹی پولیس آفیسر اسرار احمدخان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ٹیکسلا سرکل پولیس کا بسلسلہ محرم الحرام فلیگ مارچ ۔فلیگ مارچ کی قیادت DSP/SDPOٹیکسلا سرکل ساجد محمود گوندل نے کی۔ تفصیلات کے مطابق CPOراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر DSP/SDPO ٹیکسلا سرکل نے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت DSP/SDPOٹیکسلا ساجد محمود گوندل و تینوں تھانوں کے ایس ایچ او ز اور انچارج چوکیات پولیس فورس کی 7 سے زائد گاڑیاں و محافظ فورس کے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کا آغاز DSPٹیکسلا دفتر سے ہوا۔ جہاں سے ٹیکسلا سرکل کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس DSPٹیکسلا دفتر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ محرم الحرام میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے مقررہ راستوں پر کیا گیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو یہ باور کروانا ہے۔ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں۔ نیز تمام سماج دُشمن عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Flag March

Flag March