سیکورٹی پروٹوکول ٹریفک جام سے ہونے والی ہر ہلاکت کا مقدمہ حکمرانوں کیخلاف درج ہونا چاہئے

Protocol

Protocol

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی رہنما امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ راجپوت رہنما عارف راجپوٹ ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما عدنان میمن ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند بلوچ ‘ انسانی حقوق کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ اور دیگر سیاسی ‘ سماجی و مذہبی رہنماوں نے آصف زرداری کے سیکورٹی پروٹوکول کے باعث کراچی میں معصوم بچی کی ہلاکت پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکمران مطلق العنانیت اور شہنشاہیت کی فرعونی اور یزیدی یادگار تازہ کررہے ہیں۔

ایک جانب کرپشن و لوٹمار کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے رہی سہی کسر ان کی فطرت پرستش کے باعث سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش ہے۔

جس کی وجہ عوام گھنٹوں ٹریفک جام کے عذاب سے دوچار رہتے ہیں اور نہ صرف روزانہ درجنوں افراد اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں بلکہ کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کو پہنچنے والا نقصان کئی گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کردیتا ہے جبکہ طلباءکی تعلیم کا حرج الگ ہوتا ہے مگر حکمران ہیں کہ فرعونیت سے آگے بڑھ کر ابلیسیت سے گلے ملنے کی تیاری کررہے ہیں۔