کراچی : لیاری پولیس کی کارروائیاں بھاری اسلحہ برآمد ،ملزم فرار

Lyari Police Action

Lyari Police Action

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کاروائی کرکےبھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم گینگ وار ملزم گلابو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بغدادی کے علاقے شاہ بیگ لائن میں پولیس نے گینگ وار ملزم گلابو کے اڈے پر چھاپہ مارا،کاروائی کے دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ گلابو کے اڈے سے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات دستی بم برآمد کر لیے گئے۔

ملزم گلا بو بابا لاڈلہ کا کمانڈر اور پولیس کو قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری میں مطلوب ہے۔