سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ جاری

Sanator Talaha Mahmood Taxila

Sanator Talaha Mahmood Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ جاری فاونڈیشن نے ہریپور میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کرکے ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں کا رخ کر چکی ہے۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہری پور کی تمام یونین کونسلوں میں لاکھوں افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن نے ہزارہ ڈویڑن کے بالائی علاقوں کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ ابیٹ آباد، مانسہرہ ،آلائی اور کوہستان کی متعدد یونین کونسل کے لاکھوں افراد میں رمضان یکج کی تقسیم کر رہے ہیں۔

ہزارہ ڈویڑن کے بالائی علاقے تک رمضان پیکج کی تقسیم کو یقینی بنایا جائیگا۔سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی ٹیم سینیٹرمحمد طلحہ محمود کے زیر سرپرستی متعدد علاقوں کا دورہ کرے گی اور رمضان پیکج کو مستحق افراد پہنچانے کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ رمضان پیکج کا سامان دو دن قبل ہی ٹرکوں کی مدد سے ہزارہ ڈویڑن کے بالائی علاقوں تک پہنچا دیا گیا تھا۔

پورا رمضان چلنے والا یہ سلسلہ جس میں غریب عوام کی داد رسی کے لیے فاونڈیشن کے زیر اہتمام رمضان پیکج کا یہ سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کیا گیاتھا عوامی حلقوں کی جانب سے اس کو پورے خطے میں خراج تحسین پیش کیا جارہاہے اہلیاں علاقہ نے سینیٹر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی اس کو شش کو حکمرانوں اور صاحب استطاعت افراد کے لیے ایک مثال بنا کر پیش کیا ہے سینیٹرمحمد طلحہ محمود کا ذاتی سرمائے سے اس طرح عوام کی خدمت کرنا ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو صاحب حیثیت ہونے کے باوجود غریب کی داد رسی سے گریز کر تے ہیں۔

رمضان میں غربت کے شکار افراد کو راشن مہیا کرکے بلا شبہ انھوں نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کا کام انجام دیا ہے۔ سینیٹرمحمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب کام اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں ،تاکہ اللہ کی یہ مخلوق بھی ماہ رمضان کی فیوض و برکات سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038