سرائیکی صوبہ ہمارا بنیادی حق ہے سرائیکی صوبے کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سید مبارک علی شمسی

حاصل پور (بیورپورٹ) نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں سرائیکی خطے کے نوجوان سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ظہور دھریجہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قائم پور کے معروف شاعر ادیب ،صحافی و کالم نگار اور ادبی تنظیم بزم شمسی پاکستان کے صدر سید مبارک علی شمسی نے سرائیکی آرگنائزیشن بہاولپور کے صدر حاجی ارشاد خان عباسی اور ایم عاصم بوٹا کے ہمراہ ظہور دھریجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سرائیکی عوام پر ہونے والے مظالم اور سرائیکی خطہ کی محرومیاں بھی زیر بحث لائی گئیں معروف شاعر، ادیب صحافی و کالم نگار سید مبارک علی شمسی نے کہا کہ سرائیکی صوبہ ہمارا بنیادی وقانونی حق ہے ۔ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور سرائیکی عوام کے لیئے علیحدہ سرائیکی صوبے کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیںگے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والے فی الفور سرائیکی صوبے کا قیام عمل میں لائیں ورنہ وہ دن دور نہیں کہ جب سرائیکی عوام کا سمندر ایوانوں تک پہنچ کر ان کے دست و گریباں ہوں گے اور تخت لاہور والوں کو منہ چھپانے کے لیئے کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی طرح قائم پور حاصل پور چشتیاں اور بہاولنگر میں بھی سرائیکی صوبے کے حامی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں ۔حاجی ارشاد خاں عباسی نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیئے ظہور دھریجہ کی خدمات قابل فخر اور لائق داد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد قائم پور میں ایک سرائیکی فیسٹیول منعقد کریں گے آخر میں ظہور دھریجہ نے قائم پور سے آنے والو کو اپنی کتب گفٹ دیں اور شکریہ اد ا کیا۔

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News

Syed Mubarik Ali Shamsi News