سہولیات نہ ہونے کے باعث ایجنسی کے بہترین پلیئرز ضائع ہو رہے ہیں، سیدہ سلطان آفریدی

Badminton

Badminton

مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میںجاری پرئیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہیں جبکہ پرنسپل گورنر ماڈل سکول غلنئی سیدہ سلطان آفریدی نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میں گورنر ماڈل سکول نے مہمند سکولز آف سائنس کو لاء صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے اسلامیہ ماڈل سکول کو میں 5-11،8-11سے شکست دیںدی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسپل گورنر ماڈل سکول غلنئی سیدہ سلطان آفریدی نے کہا کہ سہولیات نہ ہونے کے باعث ایجنسی کے بہترین پلیئرز ضائع ہو رہے ہیں، ایجنسی میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کو پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں۔

مہمند ایجنسی میں ٹیبل ٹینس کا مستقبل روشن ہے اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد پاکستان کو انٹرنیشنل پلیئرز دیں گے۔اسی طرح ایونٹ منعقد کرکے پرائیویٹ سکولز ایجنسی کے ٹیلنٹ کو فروغ دیں رہے ہیں اور ینگ ٹیلنٹ کو متعارف کرا رہے ہیں۔

انہوں نے بہترین سپورٹس گالا کے انعقاد پر ارگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دی اور پولیٹیکل انتظامیہ کی تعاون پران کا شکریہ آدا کیا اور اے پی اے حسیب الرحمان خلیل کی ذاتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح پولیٹیکل انتظامیہ ہی علاقے کے عوام کو خوشی اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے تو بہت جلد ایجنسی میں خوشحالی لوٹ کر آئے گی۔

اس موقع پر تمام پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور کھلاڑی موجود تھے۔