شاہ رخ اور سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہونگے

Shah Rukh Khan vs Salman Khan

Shah Rukh Khan vs Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اطلاعات ہیں کہ دونوں اداکار اب نئی فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی تجزیہ کار کومل تہاٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان کے مدمقابل ایک اہم رول ادا کرنے جا رہے ہیں۔

فلم بینوں کو یاد ہوگا کہ سلمان اور شاہ رخ پہلی مرتبہ 1995ء میں بلاک بسٹر فلم کرن ارجن میں جلوہ گر ہوئے تھے جبکہ 1998ء میں دونوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی اکھٹے کام کیا تھا۔

ٹیوب لائٹ سلمان کی تیسری فلم ہے جس کے ہدایتکار کبیر خان ہیں، اس سے قبل ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان کبیر خان کی ہدایت میں بنی تھیں، ان دونوں فلموں نے خوب بزنس کیا تھا۔