شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزد کر دیا

Shehzad Khan and Hamza Shahbaz

Shehzad Khan and Hamza Shahbaz

لاہور (پ ر) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزد کردیا جو انکے سیاسی معاملات کودیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ن لیگ ورکر اور لاہور کے نائب صدر شہزاد شریف خان کو اپنا معاون خصوصی نامزدکردیا جسکا نوٹیفیکیشن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ایک تقریب کے دوران شہزاد شریف کو دیا۔

اس موقعہ پر شہزاد شریف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گی دہشت گردی نے پاکستان کے امن کو بری طر ح متاثر کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان کی مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے۔

جہاں وہ امن و سکون سے زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ارض پاکستان ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم اس کو درپیش دہشت گردی کے اس ناسور کو اب بالکل ختم کردیں۔

کیپشن تصویر ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ایک تقریب میں شہزاد شریف خان کو معاون خصوصی کا نوٹیفیکیشن دے رہے ہیں۔