شہباز تاثیر ساڑھے چار سال بعد لاہور پہنچ گئے

Shahbaz Taseer

Shahbaz Taseer

لاہور (جیوڈیسک) سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر ساڑھے چار سال بعد لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ان کی اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز تاثیر کو ایئرپورٹ سے گھر واپس لانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی، اس کے علاوہ ان کے اہلخانہ کالے شیشے والی گاڑیوں میں گھر سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔

شہباز تاثیر کے گھر کے باہر حساس اداروں، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا کڑا پہرا ہے اور ان کے گھر کو آنے والی سڑک کو عام شہریوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔