22ویں شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس ایوارڈ کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ٢٢ ویں شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری غلام محمد خان کے مطابق اس ایوارڈ کا گولڈ میڈل بیگم اسما علی شاہ کو دیا جائے گا جبکہ ٢٥ اسپورٹس آرگنائزروں کو یہ ایوارڈ بلدیہ عالیہ جنوبی کی جانب سے ١٤ جنوری کو ایک باوقار تقریب میں بلدیہ عالیہ جنوبی کے دفتر میں دیئے جائینگے ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔

آصف عظیم (سافٹ بال ) محمد ارشد (یوگا) ، سید سجاد حسین (فوٹو گرافر اسپورٹس ) ، شاہد عثمان ( والی بال ) ، زاہد شہاب (ہاکی) ، عائشہ ارم (خواتین ہاکی ) ، پرویز احمد شیخ (تھرو بال)، عبد الرحیم راجپوت (کوڈی کوڈی) ، محمد اسلم خان (کیرم) خالد رحمان (ٹینس) ، احمد عبد العزیز ( باکسنگ) ، باران بلوچ (سائیکلنگ) ، نذر بلوچ (گدھا گاڑی ریس )، عمران بلوچ (فٹ بال) ، محمد سعید ( ڈاٹ) ، عبد الحمید(کراٹے) ، محمد اجمل (شوٹنگ بال) ، اعجاز قریشی (شوٹنگ بال)، عبد الناصر (باسکٹ بال) ، احمد علی راجپوت (جمناسٹک) ، انجم زہرہ (اسپیشل اولمپک) ، رفعت جہاں (کالج اسپورٹس) ، سعدیہ صدیقی (شطرنج) ، محمد رفیق (جوڈو)، محمد علی (جوڈو)، عتیق صدیقی (کرکٹ) اس تقریب کے لئے ایک کمیٹی وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یٰسین کی زیرنگرانی بنائی گئی ہے۔

جس کے سیکریٹری نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان اور ممتاز اسپورٹس آرگنائزر عبد الرزاق شامل ہیں۔
جاری کردہ
غلام محمد خان