شارجہ ٹیسٹ، بلے بازوں نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا: مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

شارجہ (جیوڈیسک) کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ شارجہ میں تاریخ رقم کرنے کا نادر موقع ضائع ہو گیا، بلے بازوں نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا ، یاسر شاہ بھی توقعات پر پورا نہیں اترے۔

انعامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں تین سو سے کم سکور پر آؤٹ ہونے کے بعد میچ میں واپس نہیں آسکے۔

ٹیسٹ کپتان نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے یاسر شاہ کی بولنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔