شیخوپورہ کی خبریں 4/12/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) ریٹرننگ آفیسر اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز نے آج ضلع کونسل ہال میں بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ضلع کونسل اور یونین کونسلز کے ممبران کی تقریب حلف برداری اور ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوئیں۔اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز نے ضلع کونسل ہال کے انتخابات میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 25مرد و خواتین سے ان کے عہدے کا حلف لیاجبکہ ڈی ڈی او ایچ آرایم خرم شہزاد بھٹی نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں یونین کونسلز میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 36مردوخواتین ممبران سے حلف لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی ودیگر منتخب نمائندگان ضلع کونسل و یونین کونسلز موجود تھے ۔اس موقع پر اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز نے حلف لینے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران حکومت کے شانہ بشانہ اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا مضبوط اور موثر کردار ادا کریں اور ملک کی ترقی کے لئے آپ کا کردار مثبت ثابت ہو۔ اس موقع پرمردو خواتین ممبران بینش قمر ڈار،عطیہ فیاض، عطیہ افتخار،خالدہ انتصار ،جاوید مسیح بھٹی اور دیگر ممبران نے کہا کہ ہم ملک و قوم کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔تقریب کے آخر میں اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز اور ڈی ڈی او ایچ آر ایم نے منتخب ہونے والے نمائندگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) حضور اکرم کی ولادت با سعادت کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہارایم این اے میاں جاوید لطیف، ڈی سی او ارقم طارق اور ڈی پی او سرفرازخاں ورک نے12ربیع الاول کے حوالے سے ڈی سی او کانفرنس روم میں ڈسٹر کٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںایم این اے میاں جاوید لطیف، ڈی سی او ارقم طارق،ڈی پی او سرفراز خاں ورک،ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم شہزاد بھٹی،سید رضا حسین بابرصدر متحدہ امن کونسل ،حاجی محمدطاہرممبر متحدہ امن کونسل ، محمد اشرف قادری صدر جمعیت علماء پاکستان،مولانا محمد اشرف طاہر صدر اہلسنت و جماعت پنجاب، حافظ محمد اشفاق گجر صدر سپاہ صحابہ ،قاری عزیز الرحمان امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ،حافظ محمد عبداللہ قادری،محمد لطف اللہ ،حاجی محمد اعظم سیکھو ،تنویر حسین کھوکھر،سید اظہار الحق انچارج سپیشل برانچ کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ اسلام نے ہمیں انسانیت کا درس اور ہمیشہ امن ،سلامتی ،اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اورقدورتوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ ضلع میں12ربیع الاول کے موقع پرامن و امان کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او سرفراز ورک نے کہا کہ پہلے سالوں کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول پر سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے اور ضلع شیخوپورہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News