شیخوپورہ : جنازے پر فائرنگ، نو منتخب کونسلر جاں بحق

Gun

Gun

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں جنازے میں شریک افراد پر فائرنگ سے نو منتخب کونسلر جاں بحق اور2 افراد زخمی ہو گئے، ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے جوئیانوالہ موڑ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جنازے پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کی زد میں آکر نو منتخب جنرل کونسلر عباس ڈوگر جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔