شیخوپورہ : مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد زخمی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس خان پور نہر کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔