شیخوپورہ: پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پانچ مسلح افراد بھکھی نہر کے قریب راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مارے جانے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت منیر اوڈ کے نام سے ہوئی ہے۔