شکار پور: گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت تین خواتین جھلس گئیں

Shikarpur

Shikarpur

شکار پور (جیوڈیسک) نواحی علاقے میاں صاحب میں رات کے وقت بجلی جانے کے باعث اہل خانہ نے موم بتی روشن کی اور سو گئے۔

اسی دوران کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے فوری طور پر ہر چیز کو ا پنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے 4 بچے اور 3 خواتین بری طرح جھلس گئیں۔

اہل علاقہ نے فوری طور پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں پر دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔