شعیب ملک نے دورہ زمبابوے کو ٹف قرار دے دیا

Shoaib Malik

Shoaib Malik

لاہور (جیوڈیسک) سابق کپتان اور قومی آل راؤنڈر شعیب ملک جہاں بی ٹیم زمبابوے کو آسان حریف قرار نہیں دے رہے وہیں سخت محنت اور بھر پور پرفارمنس سے سیریز میں جیت کیلئے پر عزم ہے۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کو آسان نہیں لیں گے۔ زمبابوے کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

دورہ زمبابوے کے لیے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت فائدہ ہو گا۔

کہتے ہیں اچھی پرفارمنس سے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ اور اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔