شعیب صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سید آصف حیدر کمشنر کراچی تعنیات

Shoaib Siddiqui

Shoaib Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کے نوٹی فیکیشن کے مطابق شعیب صدیقی کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدر شاہ کو کمشنر کراچی تعنیات کردیا گیا ہے۔ سید آصف حیدر شاہ کے پاس کمشنر حیدرآباد کا اضافی چارج بھی رہے گا۔

گنہور لغاری کو ڈی سی بے نظیر آباد اور رشید زرداری کو ڈی سی ٹنڈوالہ یار تعینات کیا گیا ہے۔