سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کو سرحد اسپورٹس کی مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے صدر اسماعیل خان ،جنرل سیکریٹری محمد فاروق، کوچ شیر محمد، کپتان محمد طارق ودیگر تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے رحیم بخش بلوچ کو سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے۔

کہ سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ غریبوں کے کھیل فٹ بال کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نمایاں کردار ادا کریں گے۔