سندھ اوپن سوئمنگ چیمپین شپ

Swimming Championship

Swimming Championship

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 55 ویں سندھ اوپن سوئمنگ چیمپین شپ میں نیشنل بینک اسپورٹس کلب کے محمدحسن منور نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے۔

انہوں نے 50 میٹر اور 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نئے ریکا رڈز کے ساتھ 100 میٹربریسٹ اسٹروک میں بھی پہلی پوزیشن پائی، اسی پیراک نے 100 میٹربٹرفلائی میں سلورمیڈل بھی حاصل کیا۔

ان کے چھوٹے بھائی محمدامان منور نے 14 ایج گروپ میں 200,100,50 میٹر بریسٹ اسٹرو ک اور 50 میٹرفری اسٹائل میں دوسری پوزیشن کے ساتھ مجموعی طور پر 4 سلور میڈلز جتیے انہوں نے 200 میٹرانفرادی میڈلے اوپن ایونٹ میں سوئم رہکربرانز میڈل بھی اپنے نام کیا۔

نیشنل بینک شعبہ اسپور ٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے سوئمنگ میں حصہ لینے والے تیراکوں کو مبارک باد دی۔