تمباکو نوشی مضر صحت ہے۔ تمباکو نوشی سے خود بھی بچنا ہو گا۔ محمد عرفان

Mohammad Irfan

Mohammad Irfan

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تمباکو نوشی مضر صحت ہے۔ تمباکو نوشی سے خود بھی بچنا ہو گا اور پاکستان کے غیور عوم کو بھی بچانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار محمد عرفان ASI انچارج پوران پٹرولنگ پولیس چوکی نے گزشتہ روز ‘] تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی مہم میں کیا۔

طلبہ اور ٹرانسپورٹروں سے آگاہی مہم میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ کیا اس موقع پر پوران چوکی کا حملہ ، چوکی محرر امتیاز باجوہ ، نوجوان صحافی و سماجی شخصیت محمد انعام الحق مرزا ، سرپرست پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ موجود تھے۔ محمد عرفان لِلہ ASI نے کہا تمباکو نوشی کا مطلب بے موت مرنا ہے۔ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے پوران پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔