صاحبزادہ محمد حسن کی نماز جنازہ گزشتہ روز دربار خواجہ غلام الحسن سواگ پر پڑھائی گئی

Mohammad Hassan Funeral

Mohammad Hassan Funeral

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) MNAصاحبزادہ فیض الحسن،صاحبزادہ احمد حسن ،صاحبزادہ نور الحسن سابق چئیرمین ضلع کونسلر، صاحبزادہ محمود الحسن تحصیل دار ،صاحبزادہ منظور الحسن پیر آف سواگ شریف کے بڑے بھائی سجادہ نشین دربار سواگ شریف صاحبزادہ محمد حسن کی نماز جنازہ صاحبزادہ احمد حسن نے گزشتہ روز دربار خواجہ غلام الحسن سواگ پر پڑھائی ۔

نماز جنازہ میں خواجہ معید سبحانی مرشد باد شریف ،خواجہ امحمد حسن باروشریف، خواجہ عبدالرحمان شاہ والا شریف خواجہ محمد نعمان سراجی موسیٰ ذئی شریف، قاری اللّہ بخش چشتی، میجر جنرل فہیم رانا، سابق MNA سردار غلام فرید خان میرانی، سابق MPA عبدالحلیم خان قصوریہ،MNAسید ثقلین بخاری سابق وفاقی وزیرسردار بہادر خان،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،سابق MPAملک عبدالشکور سواگ ،امیدواران چئیر مین یونین کونسل ،سردار ریاض خان سیہڑ،منیر بھٹی،ریاض بھٹی،حاجی یٰسن جٹ،چوہدری ظفر اقبال گجر،چوہدری زاہدعزیز گجر،فروزعلی خان سواگ،ملک عبدالحمید سامٹیہ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،صدر التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی ملک اسماعیل کھوکھر ,MSڈاکٹر محبوب حسنین ،ڈاکٹر دلاور حسین سیٹھ محمد اسلم،چوہدری ذوالفقار علی گجر،چوہدری محمد اشرف،حاجی عبدالر ٰحمن ،چوہدری اطہر مقبول،حاجی غلام عباس بپی، سردار زوالفقار علی خان ایڈوکیٹ ،سردار عظمت خان ایڈوکیٹ ،سردار کامران خاں ایڈوکیٹ سمیت ہزاروں مذہبی ،سیاسی ،سماجی شخصیات اور ملک بھر سے آئے ہوئے مریدین نے شرکت کی۔ اس موقع پرمعروف علم الدین علامہ نجم الحسن نے کہا کہ صاحبزادہ محمد حسن سواگ متقی اور پرہیز گار تھے۔

جنہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کے لیے وقف کی ۔انہوں نے کہا آستانہ عالیا سواگ شریف تجلیات کا مرکز ہے جہاں پر فیض حاصل کرنے کے لیے ملک بھر سے مریدین آتے ہیں۔قل خوانی 10دسمبر جمعرات کوپیر سواگ میں ادا کی جائے گی۔