سوناکشی، جان ابراہم کو دیوار چین پر شوٹنگ کی اجازت نہ ملی

Sonakshi, John Abraham

Sonakshi, John Abraham

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے کواسٹار جان ابراہم جو اپنی نئی فلم’’فورس 2‘‘کی شوٹنگ کے لیے پورے یونٹ کے ساتھ چین پہنچے ہیں ۔

یہاں انھوں نے عالمی شہرت کی حامل دیوار چین کے قریب شوٹنگ کرنی تھی لیکن ذرائع کے مطابق چینی حکام کی طرف سے بھارتی فنکاروں کو اس بات کی اجازت نہ ملنے کے سبب انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلم ’’فورس2‘‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اب ہانگ کانگ میں سیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔