جنوبی کوریا نے چھ دہائیوں بعد چین کے 36 فوجیوں کی باقیات واپس کر دی

Chinese Army

Chinese Army

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا نے چھ دہائیوں بعد چین کے چھتیس فوجیوں کی باقیات واپس کر دی ہے ، یہ فوجی انیس سو پچاس میں ہونے والے چین اور کوریا کے درمیان ہونے والی لڑائی میں مارے گئے تھے۔

باقیات واپس کرنے کی تقریب انچیون کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر ہوئی ۔ تقریب میں چین اور جنوبی کوریا کے وفود نے شرکت کی ۔ جنوبی کوریا کے دستے نے چین کے مرنے والے فوجیوں کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی دیا۔

گذشتہ سال جنوبی کوریا نے چین کے چار سو سینتیس فوجیوں کی باقیات واپس کی تھی ، ایک اندازے کے مطابق انیس سو پچاس کو شروع ہونے والی تین سالہ کورین جنگ میں تیس لاکھ کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔