باران اسپورٹس ،شہباز محمڈن ،لعل بخش میموریل ،ینگ اسلام ،سندھ مسلم گذری کی فتوھات

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی اصغر علی مشہوری (مرھوم)رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں باران اسپورٹس نے مد مقابل عثمانیہ اسٹار کو5-0سے

شہباز محمڈن نے نواب الیون کو 6-0 سے،لعل بخش میموریل نے عثمان شہید کیماڑی کو 6-0 سے،ینگ اسلام لیاری نے مضبوط حریف چنیسر بلو کو 2-0 سے جبکہ سندھ مسلم گذری کلب نے بلوچ اسٹار کو 3-1 کے مارجن سے شکست دیدی ،ان میچوں میں ریفری کے فرائض سکندر علی ،حاجی اور وہاب نے انجام دیئے میچ کمشنر ارشد علی تھے۔