سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) باغ جناح گراؤنڈ میں سالانہ کرکٹ فیسٹول کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ سری لنکا سیریز کیلئے ہماری ٹیم اچھی ہے۔

پر امید ہوں کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کریں۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفام کر رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اگر کوچنگ کیلئے کہے تو میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔ انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلا گیا جسے توفیق الیون نے چار وکٹوں سے جیت لیا۔

عامر سہیل کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے بطور چئرمین پی سی بی آئی سی سی میں بگ تھری کا ساتھ دیا تھا اب وہ پیچھے کیوں ہٹے ہیں۔ سعید اجمل کو اپنے مستقبل کے حوالے سے خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ منٹو پارک میں کرکٹ بحال کی جائے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو فروغ ملے۔

کرکٹ ہیروز نے تقریب کے آخر میں میچ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔