سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام یکجہتیِ کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد : 06 جون 2016 کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام یکجہتیِ کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے طلبہ تنظیموں کی قیادت نے شرکت کی۔کانفرنس کی قیادت سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ شہیر سیالوی نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و تشدد کی انتہا کردی ہے اور کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی غیر قانونی کالونیاں بنائی جا رہی ہیں تاکہ مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اگر رفرینڈم ہوتا ہے تو زیادہ ووٹ بھارت کے حق میں جائیں۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر سے آئے مختلف طلبہ و طالبات نے بھی خطاب کیا۔پیرزادہ محمد امین نے کہا کہ مانکی شریف نے جہادِ کشمیر میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا اور جب بھی پاکستان کو ہماری ضرورت پڑے گی تو ہمارے لاکھوں مرید حاظر ہوں گے۔اس موقعے پر صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تمام سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کا کوٹہ مختص کیا جائے۔

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

Kashmir Solidarity Conference

شعبہ تعلقاتِ عامہ (سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ)
0308-5680457