کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 25/2/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) تھانہ ککرالی کے گائوں اسڑ میں زمین پر قبضہ کی کوشش، سات نامزد، چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے گائوں اسڑ کے رہائشی محمد فاضل ولد محمد حیات کے مطابق محمد ارشد، محمد اشفاق، خادم حسین پسران سردار خان، خاور مشتاق، عرفان مشتاق پسران مشتاق احمد مسلح اتشی اسلحہ، عدنان، دلاور پسران مشتاق احمد ساکنائے اسڑ مسلح سوٹے اور چھ کس نامعلوم مسلح اتشی اسلحہ سے لیس ہو کر آگئے اور میرے ڈیرے پر سے چھ سو سیمنٹ کے بلاک،دو عدد آ ہنی گارڈر،36عدد بالے فرش سیمنٹ،دو عدد کھرلی جو کہ سو بلاک سے بنی ہوئی تھی ۔اس کو ٹریکٹر کے ذریعے گرا دیا اور ایک عدد لکڑی کی کھرلی،4چارپائیاں،لحاف ،رضائیاںبمعہ تکیے ٹریکٹر ٹرالی میں اٹھا کر لے گئے ۔اور لیموں اور امرود کے پودے بھی کاٹ کر لے گئے ۔میری بیوی نے شور مچانے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا ۔اور سامان اٹھا کر لے گئے ۔ہولیس تھانہ ککرالی نے موقع پر پہنچ کر جائے وقعہ کا جائزہ لینے کے بعد محمد ارشد وغیرہ سات نامزد ،چھ نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ340/379 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر)تھانہ ککرالی کے گائوں سریعہ میںہوائی فائرنگ، محمد اسحاق ولد محمد اقبال،راجہ حق نواز عرف بابرسریعہ ولد محمد اسحاق،رفاقت شہزاد عرف بھولا ولد اورنگزیب نے 5مارچ تک عبوری ضمانت کراولی،گزشتہ روز سریعہ میں اللہ دتہ ٹرسٹ ہسپتال بنوانے کے لئے راجہ اللہ دتہ وغیرہ جگہ کی پیمائش کر رہے تھے کہ راجہ حق نواز بابر وغیرہ نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ ککرالی میں راجہ حق نواز بابر وغیرہ کے خلاف درج کیا تھا جس پر انہوں نے سیشن جج کھاریاں کی عدالت سے 5مارچ تک عبوری ضمانت کروالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر + زاہد اقبال زیدی )کوٹلہ ارب علی خاں میں دہی فروشوں نے100روپے کلو کے حساب سے دہی فروخت کرنا شروع کر دیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی ممبران و انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے ذمہ دار کون ؟تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی و گردونواح کے گوالوں نے دودھ کی من مرضی کی قیمتیں لگا رکھی ہیں اور کوٹلہ کے مختلف ہو ٹلوں پر دہی 100روپے کلو اور دودھ 90روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کوٹلہ ارب علی خاں کے سیاسی وسماجی کاروباری حلقوں نے ڈسی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ،اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر + مہر جلال شائق سے )کوٹلہ ارب علی خاں کے ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات ،بغیر میڈیکل لیبر کام میں مصروف ،گندگی کے ڈھیر ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے انتظامیہ فوری نوٹس لے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خاں کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں ،بیکرز شاپ پر بغیر میڈیکل لیبر کام کر رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل لازمی قرار دیا جا چکا ہے لیکن انتظامیہ کے احکامات کو کوٹلہ ارب علی خاں و گردونواح کے ہوٹل مالکان ،بیکرز شاپ نظر انداز کر رہے ہیں،محکمہ صحت کے اہلکاروں منصر صحت کھانوں بنانے والوں کے خلاف اور بغیر فٹنس میڈیکل سرٹیکفیکٹ ملازمین رکھنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اکثر ہوٹلوں پرنشے کے عادی مرد تندوروں پر روٹیاں بھی پکاتے ہیں اور ساتھ چرس بھی فروخت کرتے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پر نوٹس لے اور ایسے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جو غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (رپورٹ :چوہدری فیصل گجر + مہر جلال شائق سے )علاقہ تھانہ ککرالی میں موجود بنیادی مراکز صحت کے حالت انتہائی خراب ،ادویات بھی ناپید ،نائب قاصد مریضوں کا چیک اپ کرنے لگے ،متعدد بنیادی مراکز صحت کے بلڈنگ بوسید ہ وناکارہ ہو گئی ہیں ،ڈی سی او گجرات ،محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران فوری نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ ککرالی میں موجود کئی بنیادی مراکز صحت کی حالت انتہائی مخدوش ہے ،ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ان ہسپتالوں میں ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان ہسپتالوں کی عمارتیں بھی بوسیدہ ہو چکی ہیں کئی ہسپتالوں کی دیواریں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں ،علاقہ تھانہ ککرالی کے ان بنیادی مراکز صحت میں سہرفہرست بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ ہے جس میں کئی بار چوری کی وارداتیں بھی ہو چکی ہیں اور اسکی بلڈنگ بھی تباہ و برباد ہو چکی ہے ،ایم بی بی ایس ڈاکٹر تعینات ہونے کے بعد جنرل ڈیوٹی اور لانگ کورس پر ہیں ،اس ہسپتال میں آئے روز سینکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،بلڈنگ کی چھت سے سیمنٹ آئے روز گرتا ہے اور ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کے سروں کے اوپر گرتا ہے ،لیبر روم کی حالت بھی انتہائی خراب ہے ،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،ای ڈی او ہیلتھ گجرات ،ارباب اختیار علاقہ تھانہ ککرالی کے بنیادی مراکز صحت کی حالت کی طرف فوری توجہ دیں خصوصا بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کی حالت کی طرف فوری توجہ دی جائے ،اس ہسپتال میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی تعیناتی سمیت دیگر عملہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کی سہولت کیلئے موجودہ دور کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چڑیاولہ ( مہر جلال شائق )محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے چڑیاولہ میں بنائی جانیوالی بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنی لگی ہے ۔ضلعی حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ہے ،لاکھوں روپے سے تعمیر ہونے والی اس بلڈنگ میں ایک دن بھی محکمہ لائیوسٹاک کے اہلکاروں نے ڈیوٹی نہیں دی ،اہلیان چڑیاولہ کا کہنا ہے کہ اگر یہاں محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام نہیں دینی تھی تو لاکھوں روپے سے اس بلڈنگ کی تعمیر کرنے کا کیا فائدہ ،قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان کیوں پہنچایا گیا ہے ،اگر اس بلڈنگ کا ریکارڈ محکمہ کے پاس ہے تو پھر یہاں لائیور سٹاک کے اہلکار اپنے فرائض کیوں سر انجام نہیں دے رہے ،ڈی سی گجرات لیاقت علی چٹھہ، محکمہ لائیوسٹاک ضلع گجرات کے آفسیر اس بلڈنگ کا معائنہ کریں اور ااہلیان چڑیاولہ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے یہاں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ڈاکٹر تعینات کروائیں تاکہ اس بلڈنگ کو کار آمد بنایا جا سکے اور اسے مزید تباہی و بربادی سے بچایا جا سکے۔