مضبوط دفاع کی بدولت وطن عزیز پر کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں اور مضبوط دفاع کی بدولت وطن عزیز پر کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج نے 1965 میں دفاع وطن کی جنگ کے دوران جرات، شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، ملک کے دفاع کے جنگ کے دوران قوم نے زبردست وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی تینوں مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں اور مضبوط دفاع کی بدولت وطن عزیز پر کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا۔ مسلح افواج وطن عزیز کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں۔