چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

Sugar

Sugar

لاہور (جیوڈیسک) چینی کی مارکیٹ میں تیزی پیدا ہو گئی ہے۔ رمضان المبارک تو گزرا قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر مگر اب منافع خور بے لگام ہو گئے ہیں۔ چینی کی قیمت میں پانچ سے سات روپے کلو اضافہ ہو چکا ہے۔

دو ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں تیزی ہے اسی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی کا نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے میں ابھی چار ماہ کا عرصہ باقی ہے اگر حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔