سپر لیگ کے فائنل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا راستہ کھلے گا: نجم سیٹھی

 Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ سے چند نامور کھلاڑیوں کا باہر ہونا ہو یا فیکا کی پاکستان مخالف مہم، پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ کا فائنل ہر صورت لاہور میں کرانا چاہتا ہے۔

نجم سیٹھی کو امید ہے کہ اس کامیابی سے رواں سال دو ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہے۔ فیکا نے انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان نہ جانے کی تنبہیہ کر رکھی ہے اور نجم سیٹھی چاہتے ہیں کہ فیکا کو پی ایس ایل میں شامل کر کے بہتر سیکیورٹی سے سوچ بدلی جا سکتی ہے۔

انہیں امید ہے کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کے دورہ پاکستان سے اچھے نتائج ائے گے۔ نجم سیٹھی سمجھتے ہیں کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل سے زمبابوے کے دورہ پاکستان سے بھی بہتر نتائج آئیں گے۔