سڈنی ون ڈے : آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Australia vs Pakistan

Australia vs Pakistan

سڈنی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے لیےون ڈے سیریز بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

اظہر علی فٹ ہو کر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ اظہر علی کے ان ہونے سے اسد شفیق ٹیم سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں اظہر علی (کپتان)،شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل،محمد رضوان، امداد وسیم، محمد عامر ، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں بھی مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں عثمان خواجہ، وارنر، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہینڈ، ہینڈزکومب،میکسویل، اسٹارک، پیٹ کیومنز، آدم زمپااور ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی چیلنج کا سامناہے ۔سڈنی میں آج چوتھا ون ڈے جیت کر شاہین سیریز میں واپس آسکتے ہیں۔

میلبورن میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں ہراکر پاکستان نے قوم کواُمید دلائی تھی اور اُسی کارکردگی کی قوم نے پھر آس لگالی ہے۔

کینگروز کو شکست دینا ہے تو بابر اعظم کو سنچری اسکور کرنا ہوگی، شرجیل خان اور محمد حفیظ کو بھی بڑا اسکور کرنا ہوگا۔محمد عامر اور جنید خان نے بھی وکٹیں کھڑکانا ہوںگی۔

اس کرکٹ گراونڈ میں پاکستان نے چار بار آسٹریلیا کو ہرایا ہے لیکن آسٹریلیا یہاں کھیلے گئے اپنے آخری پانچ میچوں میں فاتح رہا ہے۔