ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ مرحوم کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد آج ہو رہا ہے

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ : تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے والد گرامی دلشاد علی شیخ مرحوم اور ہر دل عزیز معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ مرحوم کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد آج ہو رہا ہے۔

اس سلسلہ میںنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور انکے بھائیوں نوشاد علی شیخ ،نوشاب علی شیخ ،شاہد علی شیخ ،امجد نوید شیخ کی طرف سے معززین شہر اور تحریک انصاف کے قائدین کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ مرحوم اور دلشاد علی شیخ مرحوم کی یاد میں سالانہ فلڈ لائٹ اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ آج 21مئی بروز جمعرات شام چھ بجے کیمپنگ گرائونڈ میں شروع ہو گا جو کہ ساری رات جاری رہے گا اور دوسرے دن بعد از نماز جمعہ اختتام پذیر ہو گا۔