شام: خان شیخون پر فضائی حملہ، 6 شہری ہلاک متعدد زخمی

Syria Air Strike

Syria Air Strike

ادلب (جیوڈیسک) شامی شہر ادلب سے ملحقہ خان شیخون پر فضائی حملے میں 6 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ خان شیخون میں واقع ایک بازار پر یہ حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے دوکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب شام میں سرکاری فوج نے حمص کے زیر محاصرہ حولہ نامی علاقے پر 18 فضائی حملے کرتےہوئے 5 شہریوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا۔

یاد رہے کہ متعلقہ علاقے میں سرکاری انتظامیہ ایک سال سے امداد کی ترسیل میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔