شام : امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی، داعش کے 25 دہشت گرد ہلاک

American Special Forces

American Special Forces

دمشق (جیوڈیسک) عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے شام کے صوبے دیرالزور میں داعش کے خلاف کارروائی کی۔

دو روز پہلے الکبار قصبے میں کی جانے والی کارروائی میں داعش کے 25 جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خصوصی دستوں کے آپریشن میں امریکی فوج کو دو جنگی طیاروں اور چار ہیلی کاپٹروں کی بھی معاونت حاصل تھی۔ امریکی فوج نے شام میں اسپیشل فورسز کے آپریشن کی تصدیق کی ہے۔