تلہ گنگ کی خبریں 27/06/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مو جودہ حکمران تمام حدیں پار کر گئے ہیں ،لوڈ شیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کی دلدل میں عوام کو مزید دھکیلا جا رہا ہے ،بلد یا تی انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو مسترد کر دے گی ،عوام کی امید کی کر ن عمر ان خا ن ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر تحر یک انصا ف کی سنیئر رہنما ثو بیہ کما ل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ میا ں برادران نے الیکشن سے قبل دعوے کیے تھے کہ ہم اقتدار میں آ تے ہی لو ڈ شیڈ نگ سے نجا ت دلوا دیں گے لیکن تا حال وہ اپنے وعدوں کی پا سداری کر نے میں نا کا م ہو چکے ہیں لو ڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اور کر اچی میں لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے سینکڑوں لا شیں گر چکی ہیں لیکن ہما رے حکمر ان ٹس سے مس نہیں ہیں اور ایئر کینڈیشنز میں مزوں کی نیند سو ئے ہو ئے ہیں ۔بلد یا تی انتخا با ت میں عوام ان جھوٹوں کو مسترد کر دے گی ۔ثو بیہ کما ل کا مز ید کہنا تھا کہ آ ئند ہ قو می انتخا با ت میں ان منافق حکمرانوں کا عوام ووٹ کے ذریعے احتسا ب کر کے تحر یک انصاف کو بر تری دے کر اقتدار میں لا ئے گی جس پر تحر یک انصاف مو جودہ حکمرانوں سے پا ئی پا ئی کا حساب لے کر عوام کا لو ٹا ہوا ما ل واپس دلوائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ٹی ایم او امیر احمد شا ہ ہمد انی ان ایکشن زائد منا فع خو روں پر چودہ ہزار پا نچ سو جر ما نہ ،جر ما نے کا سلسلہ منا فع خو روں کے خا تمے تک جا ری رہے گا ٹی ایم او تلہ گنگ ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ اور لا وہ میں ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمد انی اپنی ٹیم کے ہمراہ بازار کا اچا نک دور ہ کیا جس پر تلہ گنگ میں متعد د منا فع خو روں پر سات ہزارپا نچ سو جبکہ لاوہ دند ہ میں زائد منا فع خو ری پر سات ہزار روپے کے جر مانے کیے ۔ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمد انی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ آ خر ی منا فع خور تک کر یک ڈائون آ پر یشن جا ری رہے گا ہما را مشن عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ رمضا ن سستا بازار کا صوبا ئی سیکر ٹری کواپر یٹو پنجاب اور ایم پی اے کا اچا نک دورہ ،تما م اشیا ء کی کو الٹی اور سیکیو رٹی کا جا ئز ہ لیا ،انتظا میہ کو مز ید بہتر کر نے کی ہد ایا ت کیں ،انتظا ما ت پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ رمضا ن سستا بازار کا صو با ئی سیکر ٹر ی کو اپر ٹیو جا ویداقبال بخا ری اور ایم پی اے زیب النسا ء کا اچا نک دورہ اور رمضا ن بازار میں اشیا ء کی کو الٹی ،رٹیس ،صفا ئی اور سیکیو رٹی کے انتظا ما ت کا جا ئز ہ لیا جس پر انہو ں نے اے سی تنو یر الر حمن اور ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمدانی کے تما م تر انتظا ما ت کی تعریف کی اور بازار کو مز ید بہتر بنا نے کیلئے ہد ایا ت بھی کیں ۔بعد ازاں صوبائی سیکر ٹری کو اپر یٹو جا وید اقبا ل بخا ری لا وہ رمضا ن بازار کا بھی دورہ کیا جہا ں انہو ں نے سٹا لوں پر ریٹ لسٹ آ ویزں نہ کر نے پر عملہ کی سر زنش کی اور فل الفور لگا نے کی ہد ایت کی بازار میں آ ئے ہو ئے خر یداروں سے صوبائی سیکر ٹری نے خصوصی گفتگو کی جس پر خر یدار بازار میں ہو نے والے مسائل پر بھڑ ک اٹھے جس پر جا وید اقبال بخا ری نے ان کے مسائل فل الفور حل کر نے کے احکا ما ت جاری کر دئیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) آئیسکوتلہ گنگ سب ڈویژن میں عملے کی کمی کے باعث عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سب ڈویژن کے دیہی علاقوں میں تقریبا 37000 اور شہری علاقے میں تقریبا 23000صارفین موجود ہیں۔ دیہی علاقے میں 700صارفین پر دو لائین مین اور دو اسسٹنٹ لائن مین تعنیات ہونے چاہیںاور شہری علاقے میں 1000صارفین پردو لائن مین اور دو اسسٹنٹ لائن مین ہونے چاہئیں مگر تلہ گنگ سب ڈویژن میں تقریبا 3500صارفین پر 2کی تعداد میں عملہ تعنیات ہے۔ جبکہ پورے سب ڈویژن میں میٹر ریڈرز کی تعداد صرف 18ہے۔ تقریبا 60000 صارفین کے میٹررز کی پڑتال کر نے کے لئے ان کو روانہ 200سے زیادہ میٹرز کو دیکھنا پڑتا ہے۔ اور ان کے پاس ایک میٹر کی پڑتال کے لئے صرف چندمنٹ ہوتے ہیں۔ اور اسی وقت میں انہوں نے بجلی چوری میں مرتکب افراد کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے۔ تحصیل تلہ گنگ میں دیگر تمام محکوں بشمول کالجز اور پولیس میںعملے کی کمی کی کہانیاں نئی نہیں ہیں۔ مگر تحصیل تلہ گنگ میں کنگا الٹی بہنے کی مشال خوب ججتی ہے۔ ۔ اربات اختیار اپنے نام نہاد ترقیاتی فنڈز کے چکروں میں رہتے ہیں۔ اور عوام مسائل کی چکی میں پستے جارہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے تمام محکوں میں بالخصوص آئیسکومیں عملے کی کمی پوری کر نے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔