تلہار کی خبریں 14/10/2015

Talhar 2nd Day Culture Program

Talhar 2nd Day Culture Program

تلہار (نمائندہ) کڑیو گھنور کے قریب گائوں جونا موری پر گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں پر کام کرنے والا کڑیو گھنور کا رہائشی نوجوان دو بچوں کا باپ بھورو کولہی اچانک بجلی آنے کے باعث کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوکر گر پڑا جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی چل بسا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)تلہارسے بدین جانے والی مسافر کوچ جھالار موری اسٹاپ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد رمضان پرہیاڑ جانبحق ہوگیاجبکہ راہب، ممتاز، مسمات ابیلہ، محمد حسن، غلام قادر خاصخیلی،نثار احمد، مرتضیٰ، احسان، موسیٰ سمیت 20مسافر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد، خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جنہیں بدین اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔