تلہار شہر کے مین بس اسٹاپ پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر کے مین بس اسٹاپ پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں گل حسن کنبھار، اویس کنبھار اور نیازو راجپوت زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

جبکہ تلہار پولیس نے غلام علی کنبھار اور کاشف راجپوت کی مدعیت میں گاہی لونڈ،میوو چانڈیو سمعت پانچ نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے پولیس کے مطابق مرغی کا گوشت ادھار پر نہ دینے پر گاہی لنڈ، میوو چانڈیو نے لاٹھیوں سے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا جن کو حیدرآباد روانہ کیا گیا ہے۔