طالبان اور انتہا پسند تنظیمیں اب بھی پاکستان کیلئے خطرہ ہیں : امریکا

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے لاہور خود کش حملے کے حوالے سے کہا دہشتگرد حملے میں بے گناہ لوگ جاں بحق ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ جان کربی کا کہنا تھا مشکل صورتحال میں امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

طالبان اور انتہا پسند تنظیمیں اب بھی پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کے باعث شدت پسند دباؤ میں ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کے دورے کی منسوخی کے حوالے سے انہوں نے کہا ان کے دورے کی منسوخی کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔