تہمینہ کی زندگی چھیننے کا ذمہ دار بھی ‘سوشل میڈیا’ نکلا

RAIP

RAIP

راولپنڈی (جیوڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور قتل معاملے کے اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ پولیس تفتیش کے مطابق تہمینہ کوثر کا رشتہ والدین کی مرضی سے کسی لڑکے سے ہو چکا تھا لیکن ملزم عمیر نے اس کے ساتھ فیس بُک کے ذریعے دوستی اور بلیک میلنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عمیر نے تہمینہ کوثر کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے جسے دو ہفتے قبل قتل کرکے فلیٹ سے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں اقرار کیا ہے کہ اس کی تہمینہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق تہمینہ قتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جنھیں اڈیالہ جیل بھجوا دیا تھا۔