ٹنڈوآدم میں مکھیوں کی یلغار، ہزاروں شہری مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں مکھیوں کی یلغار، ہزاروں شہری مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ گئے، بلدیہ کی طرف سے صفائی کے ناقص کا کردگی کا مظاہرہ، مکھی و مچھر مار اسپرے کیا جائے شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں بلدیہ عملے کی نا اہلی کے باعث شہرکی گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں پر کچرے کے ڈھیر گندہے پانی کے تالاب کی وجہ سے شہر بھر میں گندی مکھیوں اور مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے دن میں مکھیوں اور رات میں مچھروں کیوجہ سے شہری پریشان ہیں۔

یہ گندی مکھیاں دن میں شہریوں کے گھروں، دوکانوں ،بازاروں میں روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء پر بیٹھی ہیں جسکی وجہ سے معصوم بچے،ضعیف افراد،مرد و خواتین خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور سرکاری ،پرائیویٹ اسپتالوں ،اتائی ڈاکٹروں، حکیموں کے کلینک پر ہزاروں مریضوںکا رش لگا ہوا ہے،لیکن بلدیہ کے افسروں اور محکمہ صحت اور حکومت سندھ کیجانب سے شہریوں کی صحت کے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی مکھی و مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

شہریوں ،سیاسی و سماجی تنظیموں نے صوبائی وزیر صحت ،ڈاکٹیریٹ صحت ،ڈی ایس او،ایس ڈی ایم،سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً مکھی و مچھر مار اسپرے کیا جائے تاکہ شہر میں تیزی سے پھیلتی بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔