درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ عالمی رہنمائوں کیلئے تباہ کن پیغام ہے: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی ادارے برائے موسمیاتی تبدیلی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند ہو رہا ہے جو ایک انتہائی ابتر صورتحال ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ کا اس حد تک بڑھ جانا عالمی رہنمائوں کے لیے ایک تباہ کن پیغام ہے۔ ورلڈ میڑولوجیکل تنظیم نے کافی سخت الفاظ استعما ل کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ااس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ گرین ہائوس گیسز زمین کو ختم کررہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں عالمی رہنمائوں کو پیرس معاہدے کے تحت گرین ہائوس گیسز میں کمی کرنے پر جلداز جلدعمل درآمد کر نا ہوگا ورنہ مستقبل میںجو ہوگا وہ نظر آرہا ہے۔

رپورٹ میں 2015 کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ 2015 دنیا کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا جس میں غیر معمولی طوفانوں، بارشوں ، سیلابوں،سائیکلونز اور ہیٹ ویوزکا سامنا کرنا پڑا جس کے اثرات اس برس بھی ہونگے۔