دہشت گردی سنجیدہ مسئلہ ہے، انتہا پسندی کی سوچ کا مقابلہ کرنا ہو گا: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

چین (جیوڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے چودہویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں ریاستی خود مختاری اور اندرونی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ، دہشتگردی سنجیدہ مسئلہ ہے ،انتہا پسندی کی سوچ کا مقابلہ کرنا ہو گا تاہم تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار خطے میں امن و خوش حالی کیلئے ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ قازقستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان اور چین کے وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں۔

جبکہ افغانستان ، ایران ، بھارت ، بیلا روس اور منگولیا کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔