ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے 523 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابو ظہبی (جیوڈیسک) پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستان کے نام رہا۔ گرین شرٹس نے دوسرے روز اننگز کا آغاز کیا تو شعیب ملک اور اسد شفیق کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے انگلش پیسرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ شعیب ملک نے کیرئیر کی بیسٹ 245 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسد شفیق نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی دونوں بلے بازوں نے 248 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

دوسرے روز کھیل کے خاتمے پر انگلینڈ کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 56 رنز جوڑ لیے۔